اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے چین افریقہ تعاون کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا بھر کیلئے اہمیت کاحامل ہے۔
بیجنگ میں 2018ء کے چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوتریز نے کہاکہ چین اور افریقہ پوری انسانیت کے فائدے کیلئے پُرامن ، پائیدار اور مساوی ترقی کیلئے تعاون کرسکتے ہیں۔گوتریز نے کہاکہ اقوام متحدہ چین افریقہ شراکت داری اور جنوب کے جنوب سے تعاون کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ تمام افریقی اور دوسرے ممالک پائیدار اور جامع ترقی سے فائدہ اٹھاسکیں۔