عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ کی آزمائش میں ناکام

Sep 04, 2018 | 09:41

ان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔منگل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سپورٹ اسٹاف عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے ایک اور موقع دیں گے۔حیران کن طور پر فٹنس ٹیسٹ میں سابق کپتان اور آل راونڈر محمد حفیظ نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کی علالت کی وجہ سے نہیں آسکتے تاہم شام کو حفیظ پریکٹس کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ محمد حفیظ منگل کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے تاہم انہیں پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ان کی جگہ ایشیا کپ کی ٹیم میں اوپنر شان مسعود شمولیت کے مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں