پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم حجاب منایا جارہا ہے

Sep 04, 2018 | 09:51

یوم حجاب منانے کا آغاز چار ستمبر دوہزار چار کو اس وقت ہوا جب فرانس نے حجاب پر پابندی کا قانون منظور کیا، اس کے بعد امت مسلمہ کے جید علما کرام کے متفقہ فیصلے سے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی، اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی حجاب کی افادیت کو واضح کرتے ہوئے خواتین کو پردہ کرنے کی رغبت دلائی جارہی ہے،،، اسلام نے حجاب کے ذریعہ خواتین کو ایک ممتاز مقام عطا کیا ہے اور یہ ایک اسلامی شعار ہے جو خواتین کی عصمت کی حفاظت اور ہر طرح کے گناہ سے بچاتا ہے۔ عالمی یوم حجاب کے موقع پر مذہبی قائدین نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ اس اہم دن کی مناسبت سے اپنا کردار کریں تاکہ شرعی پردے کے خلاف دنیا میں جاری پروپیگنڈے کا خاتمہ کرتے ہوئے اس کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزیدخبریں