ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع

Sep 04, 2018 | 10:14

اسلام آباد: ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا جب کہ وفاقی پارلیمان اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں اراکین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی اور ووٹنگ کے لیے اراکین کو قومی اسمبلی کا کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کی پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں