پارلیمان اپنی ایک اور ذمہ داری پوری کرنے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

Sep 04, 2018 | 10:43

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جمہوریت کا سفر رواں دواں ہے، پارلیمان اپنی ایک اور ذمہ داری پوری کرنے جا رہا ہے، اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ثابت ہوا۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتوں میں نظریاتی یکسانیت نہیں تھی، کوشش کریں گے اپوزیشن کا کردار تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھیں، حکومت میں آتے ہی کئی ٹاسک دیکھے۔ انہون نے کہا مشکلات سے انکار نہیں کر سکتے، غلط فہمی کا شکار نہیں، آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امید ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، عمران خان کی سنجیدگی اور محنت سامنے ہے، کئی دنوں میں کئی کابینہ کے اجلاس اور ٹاسک فورس کی تشکیل دیکھی۔

مزیدخبریں