الخلیل: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان وائل عبدالفتاح عبدالغنی الجعبری کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی ایک پلاسٹک کی بوری میں ڈالا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔بعد میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نوجوان کے قتل کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے اس کے مزاحمت کار ہونے کا ڈراما رچایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی شہری چاقو لے کر چیک پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا، اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر وہ بدستور آگے بڑھتا رہا جس پر اسے گولی ماری گئی،یہ واقعہ الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔ واقعة میں اسرائیلی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔