بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Sep 04, 2018 | 15:29

بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ اور پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مگ طیارہ نے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پٹھانکوٹ سٹیشن سے معمول کی پرواز بھری لیکن کچھ ہی دور جا کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی جانچ پڑتا ل کیلئے انکوائری شروع کر دی اور شوا ہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ۔ بھارتی پولیس کے افسر سنتوش نے کہا کہ طیارے نے جس طرح ہی اڑان بھری اس کے چند لمحوں کے بعد پائلٹ کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا ۔ا نہوں نے کہا کہ جہاز کا ملبہ پورے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔
 

مزیدخبریں