افغانستان: طالبان کاحملہ پسپا،فوج کیساتھ جھڑپیں ، 21طالبان ہلاک، درجنوں زخمی

Sep 04, 2018 | 16:24

افغان صوبے پکتیامیں افغان فوج اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان جھڑپوں میں 21طالبان ہلاک ہوگئے ۔پکتیا گورنر کے دفتر نے بتایا ہے کہ فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 21طالبان ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے بتایا کہ جھڑپیں ضلع جانی خیل میں آدھی رات کو شروع ہوئیں جب طالبان نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔جھڑپیں منگل کی صبح ختم ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ دوبدولڑائی میں درجنوں طالبان عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ۔ طالبان کے حملے میں 4افغان فوجی ہلاک اور 6زخمی ہوئے۔پکتیا کے گورنرآفس نے طالبان کی جانب سے ضلع جانی خیل پرغلبے کے دعوے کو مسترد کردیا ۔ طالبان نے اپنے جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ضلع پر اس نے بالادستی حاصل کرلی ہے جبکہ حملے میں متعدد فوجی بھی ہلاک ہوئے ۔گورنر آفس کے مطابق طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں عسکریت پسندوں کا بھاری جانی نقصان ہواہے اور طالبان کے حملے کو ناکام بنادیاگیا ۔دریں اثنا پکتیا کی صوبائی کونسل ممبر تاج محمد نے بتایاکہ طالبان کے حملے میں ضلع کی پولیس چیک پوسٹ تباہ ہوئی جبکہ انھوں نے حملے میں ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا۔

مزیدخبریں