حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے اپوزیشن متحد ہوئی جوغیرفطری ثابت ہوا ہے,وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Sep 04, 2018 | 17:58

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار پڑھے لکھے ، قابل آئینی کردار اور سوچ کے حامل ہیں،،، جمہوریت کا سفر رواں دواں ہے ،،، ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کا اتحاد وجود میں آیا جوغیرفطری ثابت ہوا ہے, وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادار کریں گے،،، عمران خان کے وژن کو آگے لے کرچلیں گے ،،، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سو روزہ پروگرام کی تکمیل کیلئے عمران خان کی کاوششیں سب کے سامنے ہیں۔

مزیدخبریں