مولانا فضل الرحمان کو نون لیگ کو منانے کا کہا مگر وہ خود امیدوار بن گئے،رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی

Sep 04, 2018 | 19:19

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا اعتزاز احسن متفقہ امیدوار ہوتے تو وہ جیت سکتے تھے۔ کچھ ارکان نے اعتزازکی شخصیت سے متاثر ہوکر اور کچھ نے اپنی جماعت سے ناراضی کی وجہ سے ووٹ دیا۔۔ ہارس ٹریڈنگ کا الزام غلط ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو نون لیگ کو منانے کا کہا مگر وہ خود امیدوار بن گئے۔سعیدغنی کا کہنا تھا پرویزمشرف کے گھر کی سب جیل پر تو کبھی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ شرجیل میمن کا بلڈٹیسٹ بھی ہوگیا اور بوتلوں کا معائنہ بھی مگر کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ پرویزمشرف اور پیپلزپارٹی کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔سعیدغنی کا مزید کہنا تھا وہ اپنے فیصلوں میں دوسری جماعتوں کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرسکتے۔ صدارتی امیدوار کے معاملے پر دونوں طرف سے الزام لگائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں