متقفہ امیدوار لانے کیلئے کوشش کی لیکن پیپلزپارٹی نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال

Sep 04, 2018 | 20:46

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو اس لیے صدارتی امیدوار بنایا کیونکہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سے زیادہ قابل قبول تھے۔۔ سی پیک مغربی روٹ کے فنڈز جاری نہ کرکے زیادتی کی جا رہی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ سی پیک کے مغربی روٹ کے فنڈز جاری کیے جائیں۔ حکومت نے 100 دن میں گیس، پٹرول اور بجلی سستی کرنا تھی لیکن انہوں نے بجلی کے نرخ بڑھا دیے۔اس موقع پر ایم ایم اے کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سب کی کوشش تھی کہ اپوزیشن متقفہ امیدوار سامنے لائے لیکن پیپلزپارٹی نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے جس کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذمت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں