وزیراعظم نے سی پیک، نجکاری اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سی پیک کیلئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وزیرمنصوبہ بندی کو کابینہ سی پیک کمیٹی کاچیئرمین مقررکیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ،وزیرقانون وانصاف،وزیرخزانہ،وزیرپیٹرولیم وزیر ریلوے،وزیر مملکت داخلہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی میں مشیرتجارت وٹیکسٹائل،صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری شامل ہیں۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی کابینہ کمیٹی سی پیک کےممبرمقرر کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے 7 رکنی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بھی تشکیل دی ہےجس کا چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون، وزیر منصوبہ بندی، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل صنعت و پیداوار، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاٹی اصلاحات اور کفایت شعاری کمیٹی کے ارکان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی میں مشیر تجارت و ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ وزیر نجکاری یا مشیر کی تعیناتی پر ممبر مقرر کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق توانائی کمیٹی کے ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر ریلوے، مشیر تجارت و ٹیکسٹائل مشیر صنعت و پیداوار بھی شامل ہیں جب کہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔