الیکشن کمیشن میں 46 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرادیئے
تحریک انصاف، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سالانہ گوشوارے جمع کروا دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ گوشوارے نہ ظاہر کرنے والی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان روک دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں کل 122 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں جو ہر سال 29 اگست کو اپنے پارٹی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہوتی ہیں۔