لندن میں کشمیر آزادی مارچ، گاندھی کے مجسمے کو کشمیر کا پرچم تھما دیا گیا
برطانوی پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمیشن تک کشمیر آزادی مارچ کیا گیا، احتجاجی مظاہرین کے شرکا نے ماہتما گاندھی کے مجسمے کو کشمیری پرچم تھما دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کشمیری آزادی مارچ کے شرکا نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور ماہتما گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیری پرچم پکڑا دیا۔شرکاء کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر انڈوں، ٹماٹروں کی بارش کی گئی، بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھویں کے گولے پھینکے گئے اور مشتعل مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے شیشے توڑ دئیے۔