بریگزٹ ڈیل، برطانوی پارلیمنٹ آج حتمی فیصلہ کرے گی
برطانیہ یورپ سے انخلا ڈیل یا بغیر ڈیل کے کرے گا اس کا فیصلہ آج برطانوی پارلیمنٹ کرے گی، یورپی یونین کو برطانوی فیصلے کا انتظار ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں بڑی شکست ہوئی، پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل پر فیصلے کا حق حاصل کرلیا۔ پارلیمنٹ نے 301کے مقابلے میں 328ووٹس سے ڈیل پر فیصلے کا حق حاصل کیا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نوڈیل بریگزٹ روکنے پر ووٹ دیا گیا تو نئے الیکشن کا اعلان کروں گا۔