ملک کو معاشی استحکام کے حصول کی شاہراہ پر گامزن کر دیا گیا ہے:حماداظہر
اقتصادی امور ڈویژن کے وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے حصول کی شاہراہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع اباغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتصادی مسائل کی شدت کے تجزیے کے بعد معاشی مسائل کے حل کیلئے بعض سخت اقدامات کئے ہیں۔کشمیر کے مسئلے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی انتہاپسندانہ سوچ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب اقوام متحدہ میں زیربحث ہے اور ہر عالمی اخبار کی شہ سرخی ہے