اقوام متحدہ نے سوڈان اور صومالیہ میں شدید غذائی قلت کے خطرے سے خبردار کیا
اقوام متحدہ نے سوڈان اور صومالیہ میں شدید غذائی قلت کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں تریسٹھ لاکھ سے زائد افراد کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تقریباً اکیس لاکھ لوگوں کیلئے انسانی امداد درکار ہے۔ترجمان نے کہا کہ صومالیہ کے لئے ایک ارب ڈالر کی فراہمی کی اپیل کے جواب میں صرف پینتالیس فیصد اور سوڈان کے لئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اپیل کے جواب میں محض اکتیس فیصد فنڈ جمع ہوئے ہیں