امریکی رکن کانگریس کا مائیک پومپیو کو خط، کشمیر کی صورت حال پر تشویش
رکن کانگریس شیرس ڈیوڈز کا مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر پریشان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہوں، کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے، کشمیریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔ رکن کانگریس نے خط میں لکھا کہ امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھائے، کشمیر کے معاملے پر بات کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شیرس ڈیوڈز کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے بھی بات کرنا ہوگی، بین الاقوامی مبصروں، این جی اوز کا کشمیر میں داخلہ بحال کیا جائے۔