الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت11 ستمبر تک ملتوی کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم پیشی کے باعث11 ستمبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت کی،مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ ہمارا ارادہ تھا آج اس کیس کو نمٹا دیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر پارٹی عہدے سے نااہلیت سے متعلق تفصیلی دلائل دیں،الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت11 ستمبر تک ملتوی کردی۔