چوہوں نے شادی سے پہلے بربادی کردی
چوہوں نے شادی سے پہلے بربادی کردی ۔زرائع کے مطابق صوابی میں چوہوں نے خوشیوں والے گھر غم کے اندھیرے میں بدل دیا۔چوہوں نے دلہا کی ساری جمع پونجی کھا کر کتردی۔محلہ یارحسین کے رہائشی شخص کی شادی رواں ماہ کے آخر میں طے ہے جس کے لیے اس نے بڑی مشکل سے 5 لاکھ روپے جمع کیے تھے لیکن چوہے ساری محنت پر پانی پھیرگئے۔ ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے محنت کش عاصم کے مطابق ایک ایک پیسہ جوڑ کر شادی کیلئے جمع کر رکھا تھا۔شادی کے دن قریب آتے ہی جب ضرورت کے تحت گھر کے صندوق میں رکھے گئے پیسے نکالے تو پانچ ہزار کے سو نوٹوں کا آدھا حصہ غائب تھا۔ جوکہ چوہے کھا چکے تھے۔جس کے بعد تمام اہلخانہ افسردہ اور غمگین ہوگئے۔ دلہا اوراس کی فیملی نے صوبائی ومرکزی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ کترے ہوئے نوٹوں کو فوری طورپرتبدیل کردیا جائے تاکہ ہم شادی کی خوشیاں مناسکیں ۔