نیوزی لینڈ : بس حادثے میں6 افراد ہلاک متعدد زخمی
نیوزی لینڈ میں سیاحوں کی بس کو آنےوالے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ نارتھ آئی لینڈ کی ہائی وے پر پیش آیا،حادثے کے وقت بس میں 27 افراد سوار تھے۔عینی شاہدین کے مطابق بس موڑ کاٹتے ہوئے خراب موسم کے باعث ہائی وے سے گر کر حادثے کاشکار ہوئی ،حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔