سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ1 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور اماراتی وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بن زاید ایک ہی طیارے میں پاکستان پہنچے۔نور خان ایئربیس پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، وہ سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کو کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔