بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے،جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی کے 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،پولیو سے متعلق نمونے 19 اور 20 اگست کو لیے گئے تھے، بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس صوبے میں پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے