وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپر حملے کی شدیدمذمت
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔جمعہ کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد،نائک محمدعمران اور سپاہی عثمان اختر کومادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔