وزیراعظم کا عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ
معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، جس پر وزیراعظم نےمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں۔ وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطورمعاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔