20 اکتوبرکو تعلیمی ادارے کھولنے بارے خبریں جھوٹی ہیں۔ شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر ان کے نام سے تعلیمی اداروں کی 20 اکتوبر تک بندش کے ٹویٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میرے نام سے بنائے جانے والے جعلی ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے عوام میں یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ تعلیمی اداروں کے بارے میں فیصلہ ہوگیا ہے اور اب 20اکتوبر کو کھولے جائیں گے انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں کے بارے میں فیصلہ 7 ستمبر کو چاروں صوبوں کے تعلیمی وزرا ءکی کانفرنس میں کیا جائے گاجس میں 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔