وزیراعظم کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کی دوپہر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزراء این ڈی ایم اے کے حکام اور پارٹی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کل گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، تاجر برادری اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات بھی ہوگی۔