پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں اس وقت اصل سیاست دکھی انسانیت کی خدمت ہے لیکن پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں، مخالفین کا بے حس رویہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی کوئی قدر نہیں۔
سینئر سیاستدان نذیر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے آگے آنا عبادت سے کم نہیں۔ سیلاب متاثرین بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد بڑھائی گئی ہے، میری ہدایت پر چیف سیکرٹری کامران افضل ایک بار پھر متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم جماعتوں کی سیاست کسی اُصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ان لوگوں نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا