ایشیا کپ: پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں بابر کا پہلا نقصان، 6اوور میں 44 رنز
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے جیتنے کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے۔پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا۔بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے پہلا اوور کروایا، بابر اعظم نے انہیں شاندار چوکا لگایا۔دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے صرف دو رنز دیے۔