قوم کو پرانے طور طریقے بدل کر اپنے وسائل میں رہنا ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ملک میں برسوں سے جاری بوم اینڈ برسٹ سائیکل (زیادہ شرح نمو اور پھر معاشی بحران) کو ختم کرنا چاہتا ہوں، ہمیں دہائیوں پرانے طور طریقوں کو بدلنا ہوگا تاکہ قوم کو اپنے وسائل میں رہنے کے سلسلے میں مدد دی جاسکے۔عالمی جریدے ‘بلوم برگ’ کو کراچی میں واقع اپنے گھر میں انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی وصولیوں کے مساوی ہونا چاہیے، جس کے لیے طویل عرصے تک پُرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے پاکستان کا خواہش مند ہوں جو اپنے وسائل میں رہ سکے تاکہ کسی ادارے سے قرض کی ضرورت ہی پیش نہ آئے، ایک سال میں کچھ نہیں کیا جاسکتا لیکن ہم کام شروع کرسکتے ہیں۔