سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ڈاکٹر بشپ آزاد کی سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حقائق سامنے لانے اور واقعے کی صاف و شفاف تحقیات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔