اسرائیل کی امریکی ایف 35طیاروں کی خریداری کے لئے تیاریاں شروع
اسرائیل کے جنگی مشن کیلئے امریکہ کی امداد جاری ہے ،اسرائیل نے امریکی ایف 35طیاروں کی خریداری کی تیاری شروع کردی ۔آنے والے مہینے میں امریکا کی طرف سے اس ڈیل پر دستخط ہوجائیں گے۔جولائی کے اوائل میں صیہونی وزارت دفاع نے F-35 لڑاکا طیاروں کا تیسرا سکواڈرن خریدنے کی منظوری کا اعلان کیا جس کی مالیت 3 ارب ڈالر تھی۔نئے لڑاکا طیاروں کی ترسیل 2027 میں ہر سال 3 طیاروں کی شرح سے شروع ہونے والی ہے اور معاہدے کے اختتام تک اسرائیل کے پاس اس نوعیت کے 75 جنگی طیارے ہوں گے۔فضائیہ کو F-35 طیاروں کا تیسرا سکواڈرن فراہم کرنا اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کو جدید بنانے اور مزید جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے، لڑاکا اور کارگو طیاروں کی دیکھ بھال اور پرانے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو ترک کرنے کے منصوبے کے تناظر میں آتا ہے۔جون 2016 میں، قابض اسرائیل نے F-35 طیاروں کی خریداری شروع کی، یہ جنگی طیارے حاصل کرنے والا امریکا کے بعد پہلا ملک ہے۔