پاکستان آخری ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 151 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کپتان ندا ڈار نے 36، سدرہ امین اور بسمہ معروف 39، 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کیخلاف ندا ڈارکی زیر قیادت پاکستان ویمنزکو ٹی 20 سیریزمیں فیصلہ کن دو صفر کی برتری حاصل ہے۔