بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پرٹیم اورآفیشلزمیں کوئی اختلاف نہیں، پاکستان کا دورہ ہوگا
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرمصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی پاکستان کا دورہ کریں۔مصطفی کمال نے کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اورآفیشلزمیں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔دوسری جانب پی سی بی کے چئرمین ذکاءاشرف نے مصطفی کمال کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بنگلہ دیش کے ممنون ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہتا ہے ۔بنگلہ دیشی ٹیم جب بھی پاکستان کے دورے پر آئے گی اسے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔