زین قتل کیس میں ملزم مصطفی کانجونے اعتراف جرم کرلیا: ذرائع

پولیس ذرائع کے مطابق زین قتل کیس میں مصطفی کانجو نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔فرانزک رپورٹ میں ملزم کی انگلیوں کے نشان پائے گئے ہیں ملزم کانجو کا ٹارگٹ زین نہیں تھا مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں زین کی موت واقع ہوگئی۔یاد رہے کہ پولیس نے اس مقدمہ میں آٹھ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں مرکرزی ملزم مصطفی کانجو تھا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق اس کیس میں تین ملزمان کی گرفتاری باقی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔مفرو ر ملزمان میں آصف، شہزاد اور سکندر اعظم شامل ہیں جبکہ ملزمان آٹھ روز ریمانڈپر ہیں پولیس انہیں گیارہ اپریل کو عدالت میں پیش کرے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے-