آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی،سب سے ذیادہ بارش کوٹلی میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،ماہرین نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے تاہم اس دوران ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،آج سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-