لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جعلی پیر نے دس سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
شاہدرہ پولیس کے مطابق منگل کے روز دس سالہ عظمٰی کے گھر والے اسے اکرم نامی جعلی پیر کے پاس دم کرانے کے لیے چھوڑ کر آئے۔جہاں جعلی پیر نے معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ننھی عظمٰی کے والدین نے پولیس کو اطلاع کی تو جعلی پیر کو فوری حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد ملزم جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ملزم اکرم نے کرائے کی دکان میں اپنا جعلی آستانہ بنا رکھا تھا جہاں وہ سادہ لوح شہریوں سے دم کرنے کے بہانے پیسے بھی اینٹھتا تھا۔