انقرہ میں شام کی صورتحال پرروس،،ترکی اورایران کا سہ افریقی اجلاس ہوا
انقرہ میں شام کی صورتحال پرروس،،ترکی اورایران کا سہ افریقی اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد ترک صدررجب طیب اردوان،،روسی صدرپیوٹن اورایرانی صدرحسن روحانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔تینوں ملکوں کے سربراہان نے شام میں دیرپا جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا۔ترک صدرطیب اردوان نے کہا کہ مغرب نے شام کی دوبارہ تعمیرکا وعدہ پورا نہیں کیا۔شام میں دہشت گرد گروپ کام کررہے ہیں۔شام میں آپریشن کے بعد لوگوں اپنے گھروں کوواپس جائیں گے۔روسی صدرولادی میرپیوٹن نے کہا کہ شامی شہریوں کی دوبارہ تعمیرکے منصوبے پراتفاق کیا گیا ہے۔شام کے متاثرین اپنے گھروں کولوٹ رہے ہیں۔ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اوراسرائیل شام پرقبضے کے لیے دہشتگردوں کی مددکررے ہیں۔شام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ ختم کرسکتے ہیں۔وہاں کے لوگوں کی ہرممکن امداد کی جائے گی