مقبوضہ کشمیرميں بھارتی دہشتگردی اورنہتے شہریوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں بیس نوجواں کی شہادت پر اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاٹھائے مظاہرین بھارت کیخلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔اس موقع پرحریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی مظالم پر قرارداد بھی جمع کرائی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا بھارت اور مودی سن لیں، کشمیری ڈرنے جھکنے والے نہیں۔ کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی۔