الیکشن کمیشن نے قصور میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات منظور کرلئے
الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے قصور کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے قصور میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات منظور کر لیے۔ قصور سے اڑتیس اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ این اے ایک سو سینتیس،این اے ایک سو اڑتیس، پی پی ایک سو چوہتر ایک سو پچھتر ایک سواسی ،ایک سواکیاسی،ایک سو بیاسی پر اعتراضات منظور کر لیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ فریقین کو فراہم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قصور کی آبادی چونتیس لاکھ ہے اور اس کا ملک کی کل آبادی میں حصہ چار اعشاریہ تینتالیس فیصد ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے تحت قصور کو بھی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں میں سے ایک نشست کو کھونا پڑی رہی ہے۔