امریکی فوج نے جاپان میں ایک بحری جہاز سے اوسپرے طیارے اتار لیے۔
امریکی فوج نے فضائیہ کے پانچ سی وی22- اوسپرے طیارے ٹوکیو کے نزدیک لنگرانداز بحری جہاز سے اتار لیے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو کے نزدیک لنگرانداز بحری جہاز سے امریکی فضائیہ کے پانچ سی وی22- اوسپرے طیارے اتار ے اور تقریباً ایک گھنٹہ بعد چار طیاروں کے پنکھے کھول دیئے گئے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ طیارے اس گودی سے پرواز کرکے یوکوتا فضائی اڈے جائیں گے۔ اوکیناوا سے باہر امریکا کے جاپان میں کسی اڈے پر ان اوسپرے طیاروں کی یہ پہلی تعیناتی ہوگی۔ یوکوتا ایک اہم امریکی اڈا ہے جو وسطی ٹوکیو سے ملحقہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔ رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اوسپرے کی تعیناتی کا منصوبہ ختم کیا جائے۔