کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں سیاسی موسم پر ستر سال سے بادل چھائے ہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کےداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ سیاسی موسم 70 سال سے بادلوں کے نیچے ہے۔ کبھی بادل اوپر چلےجاتے ہیں تو کبھی اتر آتے ہیں۔ موسم 28 جولائی کے فیصلے کے بعد بگڑاہواہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ایمپائر نےفیلڈنگ غلط سائیڈ پر لگادی ہےاب ان سے میچ سنبھالا نہیں جارہا۔ واجد ضیاء کو سمجھ نہیں آرہی ہے اب وہ کریں تو کیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ قوم جان چکی ہےکہ عمران خان اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں۔ اس کے باوجود زرداری اورعمران خان میں جنگ چھڑے گی۔