خواجہ سعدرفیق کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کی تضحیک سب کو لےڈوبے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ ہمیں رُسوا کروانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ایک دوسرے کی تضحیک سب کو لے ڈُوبے گی، ملکی سالمیت باہمی اتحاد اور آئین کی حکمرانی سے مشروط ہے، وزیرریلوے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا اصل کام تفتیش ہے یا تشہیر، یہ دنیا کی انوکھی تفتیش ہےجسمیں مراسلہ بعد میں ملتا ہے اورخبر پہلےجاری ہوتی ہے، کچھ ثابت نہ ہوا تو میڈیا ٹرائل کا ذمےدار کون ہو گا، خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ نواز شریف اوران کے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے، انصاف اور احتساب کا سارا کھیل غیر شفاف اور جانبدارانہ ہے، عمران اور زرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑلیں مگر جمہوریت سے نہ لڑیں، عمران خان اور آصف زرداری کے حملے جمہوری نظام کو اورکمزور کررہے ہیں، خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ قندوز میں مدرسے پرامریکی حملہ وحشیانہ فعل اور سنگین جنگی جُرم ہے، بم بو کر امن کی فصل نہیں کاٹی جا سکتی، معصوم شہداکی ماؤں کی بددعائیں حشر تک حملہ آوروں کا پیچھا کریں گی، اللہ کریم امہ کو اتحاد اور یک جہتی کی قوت سے نوازے۔