پیپلزپارٹی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنے بیانیے میں تبدیلی لائیں،وزیراطلاعات ونشریات
وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کااحتجاج آصف علی زرداری سمیت اس کے تمام رہنمائوں کواحتساب کے عمل سے نہیں بچاسکے گا۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھٹو کے نظریاتی ا ورحقیقی پیروکار بدعنوان عناصرکی حمایت سے اجتناب کررہے ہیں۔ وزیراطلاعات نے پیپلزپارٹی کی قیادت کوتجویز دی کہ وہ منی لانڈرنگ کے علاوہ قومی خزانے کو ٹوٹنے جیسی بدعنوانی کی سرگرمیوں میں ملوث اپنے بدعنوان عناصر کے خلاف ایک احتجاجی مہم شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو ملک کے بہترین مفاد میں اپنے بیانیے تبدیل کرنے چاہئیں۔