پاکستان کپ: آج خیبر پختونخوا کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا
راولپنڈی میں پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج خیبرپختونخواکامقابلہ پنجاب سے ہوگا۔ رات کھیلے گئے ایک میچ میں بلوچستان نے سندھ کوبہتر رنز سے شکست دی۔ بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر تین سوچھیالیس رنزبنائے۔ جواب میں سندھ کی ٹیم چوالیس اعشاریہ دواوورزمیں دوسوچوہتررنزبناسکی۔