ملک میں طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کا فیصلہ
کراچی: حکومت نے ملک میں پہلی بار ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو طیارہ سازی کی صنعت کے قیام کیلیے پیشکش کردی جب کہ طیارہ سازی صنعت کے قیام کیلیے ٹیکسوں پر مکمل چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایئروناٹیکل کامرہ میں صرف جنگی طیارے تیارکیے جاتے ہیں لیکن حکومت نے پہلی بار تجارتی بنیادوں پرمسافروں کو لانے اورلے جانے والے طیاروں کی تیاری کیلیے باقاعدہ صنعت ( فیکٹریاں) قائم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ملک میں طیاروں کی صنعت کے قیام کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سرکاروںکو پاکستان میں سرماکایہ کاری کی ترغیب دینا ہے اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے ملک میں تجارتی بنیادوں چلائے جانے والے طیاروں کی تیاری کی صنعت میں دلچسپی نہیں لی۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے طیارہ سازی کی صنعت کو ملک میں فروع دینے اور اس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے بنیادی ضابطے اورلائحہ عمل بھی مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت طیارہ سازی کے عالمی اداروں کوملک میں طیارہ سازی شروع کرنے والے دلچسپی لینے والی کمپنیوں کی رہنمائی کرنے کی درخواست بھی کرے گی