آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ڈالر کی قدر کے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیں، اسد عمر
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ڈالر کی قدر کے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیں۔ دنیا کھربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تین سو ارب ڈالر کی معیشت معاشی نمو کے مقاصد پورے نہیں کر تی ۔دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کارکردگی دیکھانا ہوگی
اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم بہت کم ہے، تبدیلی کو عام طور پر پسند نہیں کیا جاتا۔ افواہیں پھیلانا چھوڑ دیں لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ روپے کو اوور ویلیو رکھا گیا جس سے معیشت کو نقصان ہوا، اسٹیٹ بینک کہہ چکا ہے روپے کی قدر کا توازن برقرار ہے۔ دنیا کھربوں ڈالر کی مارکیٹ ہے، پاکستان کی صرف تین سو ارب کی معیشت ہے۔ پاکستانی کمپنیز صرف ڈومیسٹک ضروریات پوری کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری سوچ سے نکلنا ہے، دنیا کے نظام سے الگ چلے تو نقصان ہوگا۔ حکومت نے مشکل فیصلے کیے، مارکیٹ میں پیسہ لگائیں، ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں۔