برطانیہ کی یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ میں30جون تک توسیع کی درخواست
برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے آج یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ میں تیس جون تک توسیع کی درخواست کی ہے ۔انہوں نے یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو لکھے گئے ایک خط میں کہاکہ اگر فریقین نے اس تاریخ سے قبل توثیق کردی تو حکومت کی تجویز ہے کہ یہ مدت پہلے ختم کردی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ یورپی یونین کو بلاتاخیر ایک باقاعدہ طریقے سے خیرباد کہا جائے ۔انہوں نے خط میں تحریر کیاکہ اس تعطل کو زیادہ دیر برقرارنہیں رکھا جاسکتا کیونکہ اس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے اور ملکی سیاست میں اعتماد کانقصان پہنچ رہا ہے ۔برطانوی وزیرخارجہ JEREMY HUNT نے کہا ہے کہ برطانوی اور یورپی یونین کے رکن ممالک برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی میں تاخیر کے حق میں نہیں ہیں۔گروپ سات کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے فرانس میں اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت تعطل کے حل کی راہ تلاش کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے