حکومت کا چینی اور آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کا اعلان

چینی اور آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹس پر حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان شفافیت اور احتساب کو جمہوریت کا بنیادی اصول اور گڈ گو رننس کا خاصا سمجھتے ہیں، چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دو انکوائری کمیٹیاں ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں۔