کوئی بھی طاقتور لابی عوام کے نام پر فائدہ نہیں اُٹھاسکتی:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کوئی بھی طاقتور لابی عوام کے نام پر فائدہ نہیں اُٹھاسکتی ۔ وزیراعظم نے چینی اور گندم کے بحران پر انکوائری رپورٹس کے حوالے سےٹویٹر پرایک پیغام میں کہاکہ اب وہ کارروائی کرنے سے قبل اعلیٰ اختیارات کے کمیشن کے تفصیلی فرانزک رپورٹ کے منتظر ہیں جو اس ماہ کی پچیس تاریخ کو سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم کی قیمتیں اچانک بڑھنے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹس کسی ردوبدل کے بغیر فوری طور پر جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ سیاسی قیادتوں میں اپنے ذاتی مفادات ،سمجھوتوں اور اخلاقی جرات میں کمی کی وجہ سے ایسی رپورٹس جاری کرنے کی ہمت نہ تھی۔